Friday, May 17, 2024

ملک میں مہنگائی قابو میں نہ آئی، دودھ، آٹا اور مرغی کا گوشت مہنگا

ملک میں مہنگائی قابو میں نہ آئی، دودھ، آٹا اور مرغی کا گوشت مہنگا
March 14, 2021

کراچی (92 نیوز) ملک میں مہنگائی قابو میں نہ آئی، دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا گیا، کراچی میں دودھ سرکاری نرخ سے کہیں مہنگا جبکہ پنجاب میں مرغی کا گوشت آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا۔

کراچی میں منافع خوروں نے انتظامیہ کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ دودھ جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت میں اچانک 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے بعد دودھ کی قیمت 130 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پشاور میں مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 1240 سے بڑھ کر 1270 کا ہوگیا۔ سرکاری آٹا مارکیٹ سے غائب ہوگیا۔

اِدھر پنجاب میں شہری سستے بازاروں میں بھی مہنگائی کے شکوے کرنے لگے۔ مرغی کی قیمتیں بھی آؤٹ آف کنٹرول ہیں۔ لاہور میں مرغی کی قیمت میں 12 روپے کمی کے باوجود گوشت عوام کی پہنچ سے دور ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 303 روپے فی کلو ہوگئی۔