Friday, April 26, 2024

ملک میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

ملک میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی نے ملک میں نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق نومبر میں قیمتوں میں اضافے کی شرح 11.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک سال میں گھی اٹھاون اعشاریہ دو نو، بجلی سینتالیس اعشاریہ آٹھ سات فیصد مہنگی ہوئی۔ پٹرولیم مصنوعات چالیس اعشاریہ آٹھ ایک، دوائیں گیارہ اعشاریہ سات چھ فیصد مہنگی ہوئیں۔ دالوں، سبزی، پھل، آٹا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اشیائے ضروریہ کی حساس قیمتوں کا اشاریہ اٹھارہ اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ گیا۔