Monday, September 16, 2024

ملک میں منصوبوں کا ایک جال نظر آتا ہے ،شاہد خاقان عباسی

ملک میں منصوبوں کا ایک جال نظر آتا ہے ،شاہد خاقان عباسی
February 10, 2018

میانوالی (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں منصوبوں کا ایک جال نظر آتا ہے ۔
میانوالی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ کئی 100 ارب کا موٹروے سب کے سامنے موجود ہے ۔ حکومت میں آئے تو گیس منصوبے بند پڑے تھے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں عوام کے فیصلے کے اثرات سامنے آ رہے ہیں ۔ 5 سال میں 65 سال سے زیادہ کام کیے ۔ کسی جماعت کا کام میں ہم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سازشیوں کا مقابلہ بھی کیا اور کام بھی کرتی رہی ۔ کبھی دھرنے ہوئے، کبھی سازشیں ہوئیں ۔ آج لوگ پنجاب کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو عمل کے نتیجے میں آپ کے پاس آئی ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ ووٹ خرید کر سینیٹ میں آئیں گے ان کو بدنام کرینگے ، اور ان کی مخالفت کرینگے ۔ جو ووٹ خرید کر آئے وہ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو بہتر کرنا ہے، جو عوامی دباؤ سے بہتر ہو گی ۔ جو بھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونگے ان کا مقابلہ کرنا فرض سمھجتے ہیں ۔
ایگری ٹیک کے ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے ۔ جب حکومت آئی تو پاکستان 10 لاکھ ٹن کھاد امپور ٹ کر رہا تھا ۔