Wednesday, May 8, 2024

ملک میں لوگوں کو ویکسین میسر نہیں، حکومت کام نہیں کر رہی ، شاہد خاقان عباسی

ملک میں لوگوں کو ویکسین میسر نہیں، حکومت کام نہیں کر رہی ، شاہد خاقان عباسی
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں لوگوں کو ویکسین میسر نہیں،حکومت اپنا کام نہیں کررہی۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان واحد ملک ہے جس نے آج تک ایک ٹیکا نہیں خریدا، یہ این سی او سی اور اس حکومت کا کمال ہے،کورونا کی دوائی کی قیمت کابینہ سیٹ کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ دنیا کے ہر ملک نے کورونا پر قابو پالیا ، بازار میں چلے جائیں 90 فیصد لوگ ماسک نہیں پہن رہے، ایک سال کے عرصے نے ثابت کردیا ہے این سی او سی ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک سال کے بعد ہم  کورونا کی بدترین وبا میں ہیں،دنیا میں کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنے کا واحد طریقہ ویکسین ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس نے آج تک ایک ٹیکا نہیں خریدا،5کروڑ روپے کے ٹیکوں کا آرڈر دیتے تو کوئی قیامت آجاتی؟،کورونا کی دوائی کی قیمت کابینہ سیٹ کررہی ہے۔