Friday, May 10, 2024

ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، چیف جسٹس

ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، چیف جسٹس
June 5, 2021

لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، اس وقت نظام عدل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کیلئے سول و فوجداری حوالاجات اور بینچ بک کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، اس وقت نظام عدل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ضلعی عدلیہ اور ٹربیونلز کو بڑھانے کی ضرورت ہے، بنچ بک ضلعی عدلیہ کیلئے فیصلوں میں مددگار ثابت ہو گا۔

تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس گلزر احمد اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سووینئر پیش کیے گئے اور کتب کی تیاری میں معاونت کرنیوالے وکلاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔