Friday, March 29, 2024

ملک میں فی تولہ سونا مزید بائیس سو پچاس روپے مہنگا

ملک میں فی تولہ سونا مزید بائیس سو پچاس روپے مہنگا
July 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) ملک میں سونے کی قیمت ہر روز نیا ریکارڈ بنانے لگی۔ فی تولہ سونا مزید بائیس سو پچاس روپے مہنگا ہو گیا۔ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو روپے پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ اونچی اڑان نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی۔ عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد قیمت 1825 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی ہوا اور فی تولہ قیمت میں 2250 روپے اضافہ ہو گیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام تولہ 1929 روپے اضافے کے بعد 89 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام اُنچاس پوائٹس اضافے کے ساتھ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار 700 کی سطح پر بند ہوا ۔ کاروبار کے دوران 19 ارب روپے کے 45.70 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ۔