Sunday, September 8, 2024

ملک میں غیرجمہوری اقدام ہوا تو ذمہ دار نواز حکومت ہوگی : راجہ پرویز اشرف

ملک میں غیرجمہوری اقدام ہوا تو ذمہ دار نواز حکومت ہوگی : راجہ پرویز اشرف
July 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سابق وزیراعظم  راجہ پرویز اشرف  کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی غیرجمہوری اقدام ہوا تو ذمہ دار صرف نواز حکومت ہوگی، آزاد کشمیر میں پری پول رگنگ کی انتہا ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق  پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  مقبوضہ کشمیر میں جو لاشیں گر رہی ہیں اسکے خلاف  حکمران بات نہیں کرتے صرف خانہ پری کرتے ہیں ۔ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستان کی کسی حکومت نے کشمیر کے لیے آواز نہیں اٹھائی ۔ملک میں کوئی غیر جمہری اقدام ہوا تو نون لیگ کی دعوت پر ہو گا۔ سابق وزیر اعظم  کا کہنا تھاکہ  آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات  میں یہ کبھی نہیں ہوا کہ وفاقی حکومت اس حد تک مداخلت کرے ،پاکستان کے وسائل کو کمپیئن میں استعمال کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں، وقت آ گیا ہے کہ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہناتھاکہ پاناما لیکس اللہ کی طرف سے سزا ہے۔