Friday, May 10, 2024

ملک میں عاشورہ کے پُرامن اختتام پر قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، وزیراعظم

ملک میں عاشورہ کے پُرامن اختتام پر قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، وزیراعظم
August 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ملک میں عاشورہ کے پُرامن اختتام پر قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1300337396354093056?s=20 وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر میں قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، تاہم بدقسمتی سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ کچھ عناصر نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔