Friday, March 29, 2024

ملک میں شادی کی ان ڈور تقریبات پر آج سے پابندی عائد

ملک میں شادی کی ان ڈور تقریبات پر آج سے پابندی عائد
November 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں شادی کی ان ڈور تقریبات پر آج سے پابندی عائد کر دی گئی۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی 300 سے زائد افراد کی شرکت ممنوع ہے۔ آؤٹ ڈور تقریبات کیلئے جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا۔ کنوپی ٹینٹ کا استعمال ممنوع ہے۔ میزبان ہر مہمان کو ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کرے گا۔ میرج ہال ایسوسی ایشن نے شادی ہال بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ رہنما میرج ہال ایسوسی ایشن شیخ اعظم نے کہا آٹھ ماہ بعد شادی ہال کھولے اور اب بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ پچاس لاکھ گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دے گئے۔ حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا شادی ہالوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درامد کروایا جا رہا ہے۔