Friday, April 26, 2024

ملک میں سینما گھروں کی اجازت اخلاقی زوال کاباعث بنے گی: سعودی مفتی اعظم

ملک میں سینما گھروں کی اجازت اخلاقی زوال کاباعث بنے گی: سعودی مفتی اعظم
January 15, 2017

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں سینما گھروں اور میوزیکل کنسرٹس کی اجازت دی گئی تو یہ اخلاقی زوال کا باعث بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے سینما گھروں اور میوزیکل کنسرٹس کو اخلاقی بے راہ روی کا پیش خیمہ قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب میں سینما گھروں اور موسیقی کے پروگراموں کی اجازت دی گئی تو یہ اخلاقی زاوال کا باعث بنیں گے۔ موسیقی کے پروگراموں کی اجازت اور سینماگھر کھولنے کا مطلب مردوں اور خواتین کو کھلے عام ملنے کی اجازت ہوگا۔ اس طرح اقدار اور اخلاقیات تباہ ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی اور سائنسی میڈیا سے لطف اندوز ہونے میں کوئی برائی نہیں۔ سعودی حکومت نے گزشتہ برس وژن دوہزار تیس کے نام سے ترقی کے نئے اہداف کا تعین کیا تھا جس میں سیاحت اور انٹرٹینمنٹ کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔