Saturday, April 20, 2024

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 17.97 ڈالر تک پہنچ گئے

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 17.97 ڈالر تک پہنچ گئے
July 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 1.24 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17.97 ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 11.23 ارب ڈالر کا زر مبادلہ موجود ہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.80 کروڑ ڈالر کمی سے 6.74 ارب ڈالر رہ گئے۔ 26 جون تک مرکزی بینک کو 2 ارب 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ،جن میں عالمی بینک سے 73.70 کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50.3  کروڑ ڈالر، ایشین انفرااسٹرکچر انویسمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر اور حکومت کو 30 کروڑ ڈالر چین سے موصول ہوئے ۔ حکومتی قرض کی مد میں 26 جون تک 80.9 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے۔ 26 جون تک مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ۔ رواں ہفتے حکومت کو چین سے ایک ارب ڈالر کا قرض بھی ملا ہے ۔ چین سے ایک ارب ڈالر کے ذخائر اگلے ہفتے تین جولائی کے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل ہونگے۔