Tuesday, April 16, 2024

ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اب سر بھی کچلیں گے: نوازشریف

ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اب سر بھی کچلیں گے: نوازشریف
March 7, 2017
کویت سٹی (92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ  ملک سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اب سر بھی کچلیں گے ۔ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا ۔ اب ملک میں بجلی کی کمی کی وجہ سے ہنگامے نہیں ہوتے ۔ تفصیلات کےمطابق  کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کی مخالفت کی گئی تاہم کامیابی ملی اور قوم متحدہوئی۔ وزیراعظم نے واضح کہا کہ ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا ۔ اب لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہنگامے نہیں ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی نمبر ون  اور دنیا کی پانچویں اسٹاک ایکسچینج بن گئی ہے۔ ملک میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی  ہے سر بھی کچل دیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ اب ملک میں ایل این جی سے بجلی بنانے کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں ۔