Wednesday, May 22, 2024

ملک میں دوبارہ افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی منظم ہو رہی ہے، شیخ رشید

ملک میں دوبارہ افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی منظم ہو رہی ہے، شیخ رشید
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ملک میں دوبارہ افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی منظم ہو رہی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں تھریٹس ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور اسد عمر نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں گزشتہ رات کو ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پولیس اہلکاروں کو حکومت کی جانب سے پوری سپورٹ کی یقین دہانی کرائ گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ زندگی کا کوئی معاوضہ نہیں ہے ۔ پولیس اور فوج امن و امان قائم کرتی ہے ۔ افواج پاکستان اور پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن کی فضا قائم کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گرد شکست کھائیں گے، امن و سکون کی فضا قائم ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے  گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا، مذمت کرتے ہیں ۔ قائدین کو بھی پریس کانفرنس کے لیے مناسب  جگہ کا انتخاب کرناچاہیے تھا۔