Friday, May 3, 2024

ملک میں جمہوریت نہیں مافیا کا راج ہے : عمران خان

ملک میں جمہوریت نہیں مافیا کا راج ہے : عمران خان
June 3, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں، مافیا کا راج ہے جس پارلیمنٹ کے سامنے حکمران جوابدہ نہ ہوں ایسی پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے اسی لیے وہ بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکمران خود تو ٹیکس دیتے نہیں اور سارے ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیتے ہیں عوام پر، عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بھی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دی ایسے میں پارلیمنٹ کی اہمیت کیا رہ جائے گی۔ نمل یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا جنون ہے کہ ملک میں ایک نالج سٹی بنے۔