Tuesday, April 16, 2024

ملک میں جمہوری نظام خطرے میں ہے ، بلاول بھٹو

ملک میں جمہوری نظام خطرے میں ہے ، بلاول بھٹو
July 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ملک میں جمہوری نظام خطرے میں ہے۔  جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کوئی ایک پارٹی مسائل کا حل نہیں نکال سکتی ، اس لیے تمام اپوزیشن انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہیں۔ عوام نے ہماری آواز پر لبیک کہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم نے خیبرپختونخوا کو نام دے کر شناخت دی۔ ہماری اپنی سوچ اور اپنا منشور ہے۔ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب میں کہا 25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا بد ترین دن ہے۔ عوام کے اوپر سلیکٹڈ حکومت مسلط کر دی گئی جس نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ۔ ہم اس حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا پارلیمان نہیں جمہوریت بھی نشانے پر ہے، سیاستدان ہی نہیں بلکہ سیاست بھی خطرے میں ہے۔ صنعت ہی نہیں بلکہ مزدور بھی نشانے پر ہے۔ اب دہشت گرد نہیں مظلوم نشانے پر ہے۔ غریبوں کو گھر دینے کے نام پر غریبوں کے گھر نشانے پر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری بولے ہم اس جعلی حکومت کو نہیں مانتے۔