Thursday, April 25, 2024

ملک میں جمعرات سے ہفتہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں جمعرات سے ہفتہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
February 25, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں جمعرات سے ہفتہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات (شام) سے داخل ہو گا اور ہفتہ تک موجود رہے گا جس کے زیر اثر: خیبر پختونخوا جمعرات سے ہفتہ کے دوران چترال ، سوات ، دیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کرم اور کوہاٹ میں اور جمعرات(شام) سے جمعہ کے دوران بنوں ، ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب جمعہ اور ہفتہ کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، ساہیوال ، لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور اور بہاولنگر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ کشمیر/گلگت بلتستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں جمعرات (شام) سے ہفتہ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان کوئٹہ ، پشین ، ژوب ، چمن ، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں جمعرات سے جمعہ (صبح) تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ اس دوران صوبہ میں خشک موسم متوقع ہے۔ تاہم سکھر ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ راولپنڈی میں جمعہ اور ہفتے کے روز پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا امکان ہے۔