Friday, May 17, 2024

ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی

ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی
February 13, 2020
کراچی ( 92 نیوز) ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی، گوشت تو عوام کی پہنچ سے پہلے ہی دور تھا اب عوام کے لئے دال روٹی کا حصول بھی مشکل تر ہوگیا۔ ملک  میں مہنگائی کا راج  ہے جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کیلئے 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی امتحان بن گیا ہے  ، ہر طرف دہائیاں  دی جا رہی ہیں ، گوشت کھانا تو خواب بن گیا  لیکن عوام  دال، چاول اور  آٹا خریدنے کے لئے بھی دس مرتبہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ۔ کراچی میں ماش کی دال 220 روپے ، دال مونگ 240 روپے ، دال چنا 180 روپے اور مسور کی دال 140 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ، صرف یہی نہیں، بلکہ آٹا 60 روپے، چینی 82 روپے، گھی اور تیل 190 سے 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہے  جبکہ قیمتیں سن کر شہریوں کے تو ہوش  اڑنے لگے ۔ دکانداروں نے مہنگائی کی وجہ اخراجات کی لاگت میں اضافے کو قرار دے دیا  ، حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے نام پر 15 ارب روپے کے پیکج کا اعلان تو کردیا  لیکن یہ پیکج اونٹ کے منہ میں زیرے سے زیادہ نہیں ۔