Thursday, March 28, 2024

ملک میں تلخی نہیں چاہتے، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ

ملک میں تلخی نہیں چاہتے، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ
November 13, 2018
لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ملک میں تلخی نہیں چاہتے، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نےحکمرانوں کو نشانے پر لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس کنٹینر والی تقریر ہی ہے، وہی کر رہے ہیں اور وہی کریں گے۔ پہلی حکومت ہے جس کو اپوزیشن کہہ رہی ہے وقت پورا کرو۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی کے رویوں پر معذرت کی ہے۔ پی ٹی آئی کا رویہ حکومت والا نہیں اپوزیشن والا ہے۔ فواد چودھری چورچور کا شور مچاتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل پی پی پی پنجاب چودھری منظوراحمد نے کہا اگر دو نہیں ایک پاکستان ہے توہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ علیمہ خان کے بیرون ملک اثاثے واپس لائے جائیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ صرف اپوزیشن کااحتساب کیا جارہاہے، احتساب کا عمل یکساں بنیادوں پر ہونا چاہئے۔