Friday, April 19, 2024

ملک میں ترقی کی شرح تشویش ناک حد تک گر گئی ، حمزہ شہباز

ملک میں ترقی کی شرح تشویش ناک حد تک گر گئی ، حمزہ شہباز
April 11, 2019

 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ملک میں ترقی کی شرح تشویش ناک حد تک گر گئی۔

 پنجاب اسمبلی کے باہر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا، بولے کہ وزیر اعظم کو پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی حمزہ شہباز کی یاد ستاتی رہی۔ حمزہ شہباز بولے قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی اور عمران شریف فیملی کی آگ میں جل رہا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ، عمران خان کو اپوزیشن کی گرفتاریوں کی فکر ہے۔ مودی کے ایڈونچر سے پاکستان کو خطرہ ہے مگر قوم کو اکٹھا کرنے کے بجائے عمران خان اپوزیشن کے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہاں گئیں چھپن کمپنیاں کہاں گئے کرپشن کے الزام۔

 حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیب کے ہر بلاوے پر گیا ، آئندہ بھی جائوں گا۔ حکومت کا نظام بدتمیزی اور جھوٹ پر چل رہا ہے ، جس ایمنسٹی سکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہ خود لا رہے ہیں، نااہل لوگ حکومت چلارہے ہیں۔

 کبھی عثمان بزدار کو عدالت میں معافی مانگنا پڑت  ہے ، کبھی قوم سے۔ ہم عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔