Thursday, April 25, 2024

ملک میں بھتہ خوروں ،اغواکاروں اور قبضہ مافیا کا راج ہے :چودھری سرور

ملک میں بھتہ خوروں ،اغواکاروں اور قبضہ مافیا کا راج ہے :چودھری سرور
March 24, 2015
نارووال(ویب ڈیسک)سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں اغواء کاروں،بھتہ خوروں اور قبضہ مافیا کا راج ہے،ظلم بر بریت اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ،جرائم پیشہ افراد 95پرسنٹ جرم کرنے کے بعد بھی بری ہوجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نارووال میں پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو دھرنا ہوا ہے اس کی ضرورت نہیں تھی،حکومت اگر دھرنوں سے پہلے چار حلقوں کا چیک اپ کروادیتی تو ملک میں 126روز کے ہونے والے دھر نے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات میں ان لوگوں کو ٹربیوٹ پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے 126روز کا دھرنا دیا۔ سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ صولت مرزا حکومت کا معاملہ ہے اس پر کوئی کمنٹس نہیں کر نا چاہتا۔