Saturday, April 20, 2024

ملک میں بھارتی چینل دکھانے کی اجازت نہیں ہے ، چیئرمین پیمرا

ملک میں بھارتی چینل دکھانے کی اجازت نہیں ہے ، چیئرمین پیمرا
April 12, 2019

 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ ملک میں بھارتی چینل دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی

 کراچی میں چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی  کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کیبل آپریٹرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ وہ بھی تعاون کریں۔ ملک میں بھارتی چینل دیکھانے پر پابندی عائد ہے۔ بھارتی چینل اور مصنوعات نہ دیکھائیں۔ خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ نومبر تک پاکستانی ڈی ٹی ایچ لانچ ہو جائے گا۔ چیئرمین پمرا محمد سلیم بیگ نے کیبل آپریٹرز کی سالانہ فیس میں پچاس فیصد کمی کا بھی اعلان کیا۔

 پاکستان کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے فیس کم کرنے پر چیئرمین پیمرا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے۔

 کراچی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کےعہدیدارعرفان ، محمد حسین،  نبیل احمد نے بھی چیئرمین پیمرا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارتی چینل پر پابندی پر ہم من وعن عمل کررہے ہیں۔

 کیبل آپریٹرز نے مطالبہ کیا کہ لائسنسنگ کی تجدید یا اجازت پر بھی فیس کا اطلاق کم کیا جائے۔