Saturday, April 20, 2024

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل، پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل برس پڑے

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل، پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل برس پڑے
May 30, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا، پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل برس پڑے، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں جم کر بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں کے فیڈر بھی ٹرپ کرگئے، جھنگ، پاکپتن، شرقپور شریف، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شکار پور، دادو، گھوٹکی، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش نے جل تھل کردیا۔ فیصل آباد میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے، 3 بچے شدید زخمی ہوئے۔