Thursday, May 2, 2024

ملک میں بارشوں اور سردی کی نئی لہر آنے کو تیار، آج سے بارش برسنے کا امکان ہے

ملک میں بارشوں اور سردی کی نئی لہر آنے کو تیار، آج سے بارش برسنے کا امکان  ہے
January 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ملک میں بارشوں اور سردی کی نئی لہر آنے کو تیار  ہے ، آج سے بارش برسنے کا امکان ہے ۔ کوئٹہ میں پارہ منفی دو سے بھی گرگیا  جبکہ  مری ، سوات ، چترال سمیت پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی  ہے ، کراچی میں بھی کل بادل برسنے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے آج سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی  پیش گوئی کی ہے، کراچی  میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، سندھ کے کچھ علاقوں  میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ  آج سے شروع ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ   شام  کو ملک میں داخل ہوگا،یہ مغربی  ہوائیں  میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا  باعث بنیں گی۔ فیصل  آباد،راولپنڈی، لاہور ڈویژن  کے علاوہ گلگت بلتستان،کشمیر،کوئٹہ ،ژوب،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان میں بادل برسیں گے۔ آج کم ازکم درجہ حرارت  کالام اور اسکردو میں منفی دس درجے ریکارڈ کیا گیا، استور میں پارہ نقطہ انجماد سے 7درجے نیچے گر گیا،ہنزہ ،مالم جبہ  میں منفی پانچ سینٹی گریڈ رہا ، کوئٹہ ،قلات،دیر میں بھی منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔