Thursday, April 25, 2024

ملک میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل

ملک میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل
June 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کر لیا گیا۔ این سی او سی کی خصوصی تقریب میں شہری کو ڈوز لگائی گئی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا پاکستان میں ایک کروڑ ویکسین لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دسمبر تک 7 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کا ہدف ہے۔ جتنی تیزی سے ویکسی نیشن مہم چلے گی اتنی تیزی سے بندشیں کم کر سکتے ہیں۔ وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ ویکسین سے ہی حفاظت ملے گی۔ شہری جلد سے جلد ویکسی نیشن کروائیں تاکہ بندشیں ختم کی جا سکیں۔