Saturday, May 18, 2024

ملک میں ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد رہی

ملک میں ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد رہی
November 2, 2018
کراچی (92 نیوز) ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2017 کی نسبت  2018 میں  مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 7 فی صد رہی۔ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی پانچ اعشاریہ نو پانچ فی صد بڑھی۔ ایک سال میں گیس کی قیمت میں  105 فی صد اضافہ ہوا۔ ایک سال میں اخبارات 55 فی صد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں بسوں کے کرائے 50 فی صد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں ڈیزل 34 فی صد اور مٹی کا تیل 31 فی صد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں مرغی 28 فی صد مہنگی ہوئی اور ایک برس میں گیس کا سلنڈر 26 فی صد مہنگا ہوا۔