Friday, May 10, 2024

ملک میں ایک ارب درخت لگا چکے، مزید 9 ارب درخت لگائیں گے، زرتاج گل

ملک میں ایک ارب درخت لگا چکے، مزید 9 ارب درخت لگائیں گے، زرتاج گل
June 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل کہتی ہیں، ملک میں ایک ارب درخت لگا چکے، مزید نو ارب درخت لگائیں گے۔

ہفتے کے روز عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر مرکزی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا، آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے،وزیرمملکت زرتاج گلآج ہم عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا،10 بلین ٹری سونامی میں 85 ہزار نوکریاں دے چکے ہیں۔ مزید کہا کہ 2030 تک 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کردیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، فوڈ سکیورٹی کے خطرے کو کم کرنے کیلئے پروگرام بنا رہے ہیں۔ زیرِزمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کیلئے منصوبے بھی شروع کیے ہیں۔ کہا کہ، وزیراعظم عمران خان آنیوالی نسلوں کیلئے سوچتے ہیں۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم تقریب سے خطاب بولے، یوم ماحولیات کی میزبانی کرنا باعث افتخار ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان نے جامع حکمت عملی اپنائی۔

انہوں نے کہا کہ، ماحول کے ساتھ ہم نے جنگ نہیں کرنی، 10 بلین ٹری میں ایک ارب درخت پورے کرلیے ہیں۔ ایک سال میں 15 نئے نیشنل پارکس بنائے، ان پارکس میں سروس لانچ کرنے لگے ہیں۔ مستقبل میں پانچ ہزار نوجوانوں کو نیشنل پارکس میں نوکریاں دیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، گرین فنانسنگ میں دنیا میں جدت آرہی ہے، بلیو بانڈ پر بھی کام کررہے ہیں۔