Friday, May 17, 2024

ملک میں اپریل کے بعد آج کورونا کیسز اور اموات میں ریکارڈ کمی

ملک میں اپریل کے بعد آج کورونا کیسز اور اموات میں ریکارڈ کمی
August 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں ریکارڈ کمی آگئی۔ اپریل کے بعد آج سب سے کم اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے صرف 6اموات جبکہ صرف553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 25 ہزار 146 رہ گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں دن با دن کمی آنے لگی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد شمارکے مطابق عید کے روز 14 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 553 مثبت رپورٹ ہوئے، جس کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار699 تک جا پہنچی۔ سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار309، پنجاب 93 ہزار 173، خیبرپختونخوا 34 ہزار 160، اسلام آباد 15 ہزار52، بلوچستان 11 ہزار762، آزاد کشمیر 2086 اورگلگت میں 2 ہزار 157 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ماہ اپریل کے بعد آج سب سے کم اموات رپورٹ ہوئیں، گذشتہ ایک روز میں 6 لوگ جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی اموات 5 ہزار 976 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 25 ہزار146 ہیں جن میں 1ہزار618 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ 225 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔