Friday, March 29, 2024

ملک میں آج سے 19 سال اور زائد عمر افراد کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

ملک میں آج سے 19 سال اور زائد عمر افراد کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز
May 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں آج سے 19 سال اور زائد عمر افراد کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔

ملک بھر میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع ہو گئی۔ 19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروانے کے لیے تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کر کے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کے بارے میں جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔ 40 سے زیادہ عمر والے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے 19 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئے ہوگی جنہیں ماہرین صحت نے ویکسین کیلئے منظور کر لیا ہے۔

ملک میں گزشتہ روز ریکارڈ 2 لاکھ 94 ہزار 364 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔ ادھر پنجاب میں کورونا رینڈم سیمپلنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کے سیمپل لئے جائیں گے۔