Thursday, May 9, 2024

ملک میں انتشار کیوں ہے، یہ سوال ہر پاکستانی کر رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی

ملک میں انتشار کیوں ہے، یہ سوال ہر پاکستانی کر رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی
April 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے ملک میں انتشار کیوں ہے، یہ سوال ہر پاکستانی کر رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت کو کیے گئے وعدے پارلیمنٹ میں لانا چاہئیں۔ سچائی کمیشن بنا دیں ملک کے حقائق سامنے آجائیں گے۔ ناموس رسالت کے معاملے پر پاکستان اور اسلامی دنیا میں کوئی دو رائے نہیں۔

 انہوں نے کہا جمہوریت کے دور میں جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ حکومت بات چیت کررہی تھی ، کیا وعدے ہوئے سامنے نہیں آئے۔ مذاکرات ہی کرنے تھے تو کالعدم قرار کیوں دیا گیا۔