Thursday, May 9, 2024

ملک میں امتحانات مئی جون میں مکمل نصاب کے ساتھ ہوں گے، شفقت محمود

ملک میں امتحانات مئی جون میں مکمل نصاب کے ساتھ ہوں گے، شفقت محمود
November 18, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے ملک میں امتحانات مئی جون میں مکمل نصاب کے ساتھ ہوں گے۔

شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس کامیاب رہی۔ سندھ حکومت نے بھی اسے سراہا ہے۔ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے۔ انہوں نے تعلیمی مسائل پر بات کی۔ ملک بھر میں یکساں تعلیمی کیلنڈر بنایا جائےگا۔ وفاق سندھ حکومت کو بھی گرانٹ دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تعلیم کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔ سیاسی اختلافات میں تعلیم کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ بچیوں کے اسکولوں میں چار دیواری مکمل کرنے کا اعادہ بھی کیا۔