Friday, March 29, 2024

ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں ، عثمان بزدار

ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں ، عثمان بزدار
October 20, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب جاری رہے گا۔ اپوزیشن رہنما لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کے ایجنڈے پر ہیں۔ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک کے دوست نہیں، دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے۔ ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تنبیہ کی کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اکتوبر کے پہلے 20 روزمیں کورونا کیسز کی تعداد اور مریضوں کی اموات بڑھی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 108 نئے کیسز جبکہ 12 اموات ہوئیں۔ عثمان بزدار نے کہا کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد  2 ہزار 198 جبکہ اموات کی تعداد 2 ہزار 310 ہے۔ انہوں نے کہا شہریوں کو اپنی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے چاہئیں۔