Friday, April 19, 2024

ملک میں احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہو رہا ہے : آصف علی زرداری

ملک میں احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہو رہا ہے : آصف علی زرداری
October 21, 2015
کراچی(92نیوز)شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہو رہا ہے پیپلزپارٹی کے سوا سب اچھا ہے۔ تفصیلات کےمطابق دبئی سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام لوگ صرف پیپلزپارٹی کا حتساب چاہتے ہیں جو کچھ اس وقت ملک میں ہو رہا ہے تاریخ اس کو یاد رکھے گی اور اس کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ سب نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں نیب کو چاہیے کہ اپنا دفتر پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ منتقل کر لے۔