Tuesday, May 14, 2024

ملک میں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

ملک میں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں
January 21, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں  آٹے کی قیمتیں کم نہ ہوئیں، کوئٹہ میں آٹا بدستور مہنگا ہے ، 20 کلو کا تھیلا 12 سو سے 13 سو روپے میں فروخت ہو رہاہے جب کہ پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت ستر روپے پر برقرار ہے ۔ ملک میں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں  ، خیبرپختونخوا میں نان بائیوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے ، شہری روٹی کی تلاش میں ادھرادھر چکر کاٹنے لگے ، سندھ میں فلورملز کو گندم ملنے کے بعد قیمت میں کمی کا امکان،، فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کچھ روز میں آٹا پرانی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ پنجاب میں آٹا چکی مالکان کے بعد سپر اسٹور ایسوسی ایشن بھی ڈٹ گئی ، لاہور میں سپر اسٹور والوں نے حکومتی ریٹس پر دال، چینی، چاول، مرچ ،، پھل اور سبزی فروخت کرنے سے انکار کردیا  ، کہا کہ  مارکیٹ میں اشیاء 50 سے 100 روپے تک مہنگی ہو چکی ہیں، ڈی سی ریٹ پر اشیائے خورونوش فروخت نہیں کر سکتے۔