Thursday, April 25, 2024

ملک میں آج کہیں شدید گرمی ، کہیں بارش کا راج

ملک میں آج کہیں شدید گرمی ، کہیں بارش کا راج
July 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) آج ملک  میں  کہیں بادلوں کی حکمرانی ہوگی تو کہیں موسم  گرم موسم  رہے گا ،  لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں اور بلوچستان میں سورج کی تپش جوبن پر ہے اور شدیدگرمی اور حبس کے باعث شہری پسینہ پونچھتے نظر آتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 اسلام آباد میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ ابرکرم متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب میں شدید گرمی اور حبس برقرار ہے۔ سندھ کے شہروں میں بارش کے بعد بھی موسم بہتر نہ ہوسکا۔

 بلوچستان میں بھی موسم گرم ہے مگر بالائی علاقوں میں کہیں بادل چھائے ہیں جو شام کے بعد برس سکتے ہیں۔