Friday, May 17, 2024

ملک میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز

ملک میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز
May 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا۔ 16 مئی تک دکانیں، شاپنگ مال، ہوٹل، پارکس، تفریحی مقامات بند رہیں گی۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کرکے پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی۔

 ادھر کراچی والوں کو آج عید کی شاپنگ کی اجازت مل گئی۔ کل سے سخت پابندیاں ہونگی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج اور کل  پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی۔ بس اڈوں پر مسافروں کا رش لگ گیا۔