Saturday, May 4, 2024

ملک میں آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف کو ڈیل کر رہا ہے ، آغا سراج درانی

ملک میں آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف کو ڈیل کر رہا ہے ، آغا سراج درانی
May 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہتے ہیں ملک میں آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف کو ڈیل کر رہا ہے۔ نیب نے آغا سراج درانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کرنے چاہیں لیکن اس وقت ملک میں آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے مزاکرات کر رہا ہے۔ اقامہ کیس میں منظور وسان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے کنڑول میں آگئے ہیں۔ حالات ایسے بھی ہو سکتے ہیں کہ خان صاحب اسمبلی ہی توڑ دیں۔ منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ نوازشریف الیکشن نہیں لڑیں گے اور مریم نواز ان کی  جگہ لیں گی۔ یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف مل جائے۔