Friday, May 10, 2024

ملک میں 50 لاکھ لوگ بےروزگار، 2 کروڑ غربت کا شکار ہوچکے، شہباز شریف

ملک میں 50 لاکھ لوگ بےروزگار، 2 کروڑ غربت کا شکار ہوچکے، شہباز شریف
May 22, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ، ملک میں 50 لاکھ لوگ بےروزگار اور 2 کروڑ بدترین غربت کا شکار ہوچکے۔ اندازہ لگائیں، ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، عمران خان کا معاشی نظام صرف اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے۔ کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت سکول، اسپتال اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ 5 فروری کے بعد ہر ہفتے قیمتوں میں 13 فیصد ہوا، گذشتہ برس کی نسبت رواں ہفتے قیمتیں 17 فیصد بڑھیں۔ مڈل کلاس طبقہ تباہ ہوچکا۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ، ہم نے شرح ترقی 5.8 فیصد پر چھوڑی اور عمران آج محض 3.9 فیصد شرح ترقی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اپنے پہلے سال میں شرح ترقی کو بڑھا کر دکھایا۔