Saturday, May 11, 2024

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 70 مریض انتقال کر گئے

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 70 مریض انتقال کر گئے
April 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 70 مریض انتقال کر گئے ۔ چار ہزار 825 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 452 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 78 ہزار 545 ، پنجاب میں 2 لاکھ 90 ہزار 788 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 77 ، بلوچستان میں 21 ہزار 743 ، اسلام آباد میں 73 ہزار 450 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 591 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ 570 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 5 ہزار 810 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اب تک 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہزار 161 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 219 ہے۔ سندھ میں 11 ہزار 650 ، پنجاب میں 47 ہزار 129 ، خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 7 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 792 ، گلگت بلتستان میں 110 ، بلوچستان میں ایک ہزار 225 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 306 فعال کیسز ہیں۔