Friday, May 10, 2024

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 629 افراد میں کورونا کی تشخیص

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 629 افراد میں کورونا کی تشخیص
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس مزید 23 افراد کی زندگی نگل گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 629 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 23 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 318 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 41 ہزار 200 ، پنجاب میں 1 لاکھ 54 ہزار 17 ، کے پی کے میں 65 ہزار 532 ، بلوچستان میں 18 ہزار 750 ، اسلام آباد میں 40 ہزار 815 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 825 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.5 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 903 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 827 ، پنجاب 10 ہزار 555 ، کے پی کے میں 3 ہزار 217 ، اسلام آباد 1 ہزار 610 ، گلگت بلتستان 30 ، بلوچستان 273 اور آزاد کشمیر میں 308 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 ہزار 607 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 76 لاکھ 80 ہزار 242 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔