Thursday, May 9, 2024

ملک مقروض اور دیوالیہ تب ہوتے ہیں جب سربراہ اور وزیر کرپٹ ہوں ، وزیراعظم

ملک مقروض اور دیوالیہ تب ہوتے ہیں جب سربراہ اور وزیر کرپٹ ہوں ، وزیراعظم
June 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ملک مقروض اور دیوالیہ تب ہوتے ہیں جب سربراہ اور وزیر کرپٹ ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا جب نچلے طبقہ کے سرکاری ملازم رشوت لیتے ہیں تو عوام کو پریشانی ہوتی ہے کیونکہ رشوت کا پیسہ ایک طرح سےان پر محصول کی مانند ہےمگرجب سربراہانِ ریاست/حکومت اور انکے وزراء بدعنوان ہوتے ہیں توممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور انکا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔