Monday, May 6, 2024

ملک مخالف تقریر کرنے کے الزام میں ایم این اے علی وزیر گرفتار

ملک مخالف تقریر کرنے کے الزام میں ایم این اے علی وزیر گرفتار
December 16, 2020

پشاور (92 نیوز) ملک مخالف تقریر کرنے کے الزام میں پشاور پولیس نے ایم این اے علی وزیر کو گرفتار کر لیا۔

شرقی پولیس نے علی وزیر کو آرکائیو لائبریری کے باہر سے حراست میں لیا۔ علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ علی وزیرکے خلاف 6 دسمبر کو کراچی میں ریلی کے دوران  ملک مخالف تقریر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔