Sunday, May 19, 2024

ملک ماتورکے کو زہریلے پراپیگنڈے کیخلاف آواز اٹھانے پر قتل کر دیا گیا

ملک ماتورکے کو زہریلے پراپیگنڈے کیخلاف آواز اٹھانے پر قتل کر دیا گیا
February 11, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پی ٹی ایم  کے زہریلے پراپیگنڈے کے خلاف آواز اٹھانے والے ملک ماتورکے کو خاموش کرا دیا گیا۔ شمالی وزیرستان کے خیسور واقعے کو جھوٹا قرار دینے والے عینی شاہد ’’ ملک ماتورکے ‘‘  کو ملک دشمن عناصر نے موت کی نیند سلا دیا، ملک ماتورکے نے پی ٹی ایم کے جھوٹے پروپیگنڈا کا حصہ بننے  سے انکار کیا تھا۔ پی ٹی ایم کی سازش کا حصہ بننے سے انکارملک ماتورکے کا جرم ٹھہرا،ملک ماتورکے کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا ،مقتول نے پی ٹی ایم کے جھوٹےپراپیگنڈے کو بے نقاب کیا تھا اور واضح بیان دیا تھا کہ سیکورٹی فورسز کا خیسور واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ پی ٹی ایم کے نورعالم نےبہلا پھسلا کر 13 سالہ حیات خان سے سکیورٹی فورسز کے خلاف بیان دلوایا تھا،حیات خان کا بڑا بھائی شریعت اللہ دہشتگردی میں ملوث ہے،جس کی تصدیق اس کے والد جلات خان نے وائس آف امریکا کو انٹرویومیں کی تھی۔ دہشتگرد شریعت اللہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے وقت ملک ماتورکے اپنی بہن کے ساتھ گھرمیں موجود تھے ،ملک ماتورکے کی بہن اور حیات خان کی والدہ نے بیان حلفی دیا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا،بیان حلفی پر ملک ماتورکے نے بھی دستخط کیے  تھے۔