Thursday, May 2, 2024

ملک قرضوں تلے دب گیا، فضل الرحمان ، جیلوں کے مستحقین کو ٹکٹ مل گیا، سراج الحق

ملک قرضوں تلے دب گیا، فضل الرحمان ، جیلوں کے مستحقین  کو ٹکٹ مل گیا، سراج الحق
June 24, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) پشاور میں ایم ایم اے نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کر دیا،  ایم ایم اے کے قائدین مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق کے مخالفین پر لفظی وار بھی کئے ،  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، سراج الحق نے کہا کہ جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے تھا ان کو ٹکٹ مل گئے ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، 40 سال تک لیا گیا  قرضہ ہمارے بچوں نے ادا کرنا ہے ، عوام ووٹ کو امانت سمجھ کر استعمال کرے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جمہوریت کی ضرورت ہے، لوٹوں کی نہیں، جن لوگوں کو جیل کے اندر ہونا چاہیے تھا ان کو ٹکٹوں سے نوازا جا رہا ہے۔ سراج الحق نے نگران حکومت کو بھی نشانے پر رکھا  اور کہا کہ نگران حکومت کو آئے ہوا ایک ہفتہ نہیں ہوا اس دوران 12 کھرب کا قرضہ لیا گیا، نگران حکومت کے پاس اتنا بڑا قرضہ لینے کا مینڈیٹ نہیں۔