Saturday, April 20, 2024

ملک سےدہشت گردی کےخاتمےتک آپریشن جاری رہےگا:آرمی چیف

ملک سےدہشت گردی کےخاتمےتک آپریشن جاری رہےگا:آرمی چیف
March 18, 2015
پبی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے قوم کے تعاون سے ملک سے ہرطرح کی دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے  مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے جوانوں سے ملاقات کی اورفورسزکی مشقیں دیکھیں۔ انہوں نے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا۔ اس موقع پرجوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی اور ان کی استعدادِکارکوبڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج ملک کودہشت گردوں سے پاک کرکے دم لے گی۔ ملک کے کونے، کونے سے ملک دشمنوں کا خاتمہ کردیں گے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سنٹر پبی میں پانچ سو پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار زیر تربیت ہیں، جنہیں دہشت گردوں کےخاتمے  کے لئے کارروائیوں کی تربیت دی جارہی ہے۔