Saturday, April 20, 2024

ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کوشاں ہے ، چیئرمین نیب

ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کوشاں ہے ، چیئرمین نیب
July 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کوشاں ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کیسز مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ۔ احتساب سب کی پالیسی کے تحت 466 ارب بلواسطہ اور بلاواسطہ ریکور کرکے قومی خزانہ میں جمع کرواے ۔  مفرور اور اشتہادی ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے ۔ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ چیئرمین نیب نے کہا نیب وائٹ کالر کرائمز اور میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے جو کہ اس کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی، آگاہی تدارک اور انفورسمنٹ پر مبنی ہے۔ نیب اقوام متحدہ کی بدعنوانی کے خلاف کنونشن (یو این سی اے سی) کے تحت فوکل پرسن ہے ۔ پاکستان نے یو این سی اے سی پر دستخط کر رکھے ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔  نیب کو 2019ء میں 53 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا ہے۔