Thursday, May 9, 2024

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، لوٹی رقم کی واپسی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، لوٹی رقم کی واپسی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین نیب
October 2, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، لوٹی رقم کی واپسی اولین ترجیح ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ نیب کیلئے تمام لوگوں کے دروازے کھلے ہیں۔ نیب کے قوانین میں ترمیم کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں ۔ نیب کو ریمانڈ صرف عدلیہ کیجانب سے دیا جاتا ہے۔  میگا کرپشن ، مقدمات ، منطقی انجام ، احتساب ، پالیسی ، عمل پیرا ، چیئرمین نیب  چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب جب یہ پوچھتی ہے کہ یہ اربوں روپیہ کہا خرچ ہوا تو اس میں کونسی غلط بات ہے،؟پوچھا جارہا ہے کہ کرپشن کی رقوم واپس کب لائی جائے گی۔ ملک میں 70 سال سے کرپشن جاری ہے، ریکوری کیلئے کچھ وقت دیں تاکہ رقوم واپس آ سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ نیب کی تمام وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ حکومتیں آتی جاتی ہیں ، راستے میں مشکلات بہت ہیں مگر نیب اپنا کام بھرپور طریقہ سے کر رہا ہے۔