Wednesday, April 24, 2024

ملک ریاض کیخلاف نیب ہیڈکوارٹرز کو دوسرا ریفرنس موصول

ملک ریاض کیخلاف نیب ہیڈکوارٹرز کو دوسرا ریفرنس موصول
April 10, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، نیب ہیڈکوارٹرز  کو بحریہ ٹاؤن کے مالک کےخلاف دوسرا ریفرنس موصول ہوگیا۔

نیب ہیڈکوارٹرز  کو موصول ہونے والے دوسرے ریفرنس میں  الزام عائد کیا گیا کہ بحریہ تاؤن کے مالک نے شاملات دیہہ کے رقبے پر قبضہ کرکے بحریہ گالف سٹی منصوبہ بنایا۔

نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کے مالک کےخلاف بحریہ گالف سٹی ریفرنس نیب ہیڈکوارٹرز کو بھجوایا تھا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملک ریاض نے شاملات دیہہ کے رقبے پر قبضہ کرکے بحریہ گالف سٹی منصوبہ شروع کیا گیا، زمین کی الاٹمنٹ بھی غیر قانونی طور پر کی گئی۔

ریفرنس میں ملک ریاض کے بیٹے علی ملک کو بھی ملزم نامزد کردیا گیا ، نیب راولپنڈی نے پہلا ریفرنس تخت پڑی کیس میں تیار کیا تھا۔