Tuesday, May 7, 2024

ملک ریاض کیخلاف اراضی خردبرد کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی

ملک ریاض کیخلاف اراضی خردبرد کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی
November 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بحریہ ٹاون کے چیف ایگزیکٹو ملک ریاض کے خلاف اراضی کی خرد برد کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ بحریہ ٹاون کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف 1170 کنال محکمہ مال کی اراضی پر قبضہ کے کیس میں ملک ریاض وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم اراضی کیس کی سماعت کرنے والے سپیشل جج اینٹی کرپشن مشتاق احمد تاڑر کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے موقع پر اینٹی کرپشن کی جانب سے جے آئی ٹی کے ممبر غلام اصغر چانڈیہ ٹیم کے ہمراہ  جبکہ  محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کے افسران بھی  اینٹی کرپشن  عدالت میں پیش ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملک ریاض کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا جس پر ملک  ریاض  کے وکلا نےعدالت سے 15 دن  کی مہلت مانگی تھی۔