Friday, April 19, 2024

ملک ریاض کی پیشکش کا تجزیہ کار عامر متین نے پوسٹ مارٹم کر دیا

ملک ریاض کی پیشکش کا تجزیہ کار عامر متین نے پوسٹ مارٹم کر دیا
March 13, 2019
 لاہور (92 نیوز) ملک ریاض  کی جانب سے سپریم کورٹ کو 495 ارب روپے کی پیش کا معروف تجزیہ کار عامر متین نے پوسٹ مارٹم کر دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار عامر متین نے ملک ریاض کی پیش کش کا پوسٹ مارٹم کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن نے بیس ارب روپے سے پیش کش شروع کی جو اب 495 ارب تک پہنچ چکی ہے۔ آٹھ سال میں پیسے دینے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس وقت 100 روپے والا پلاٹ 4 ہزار کا ہو چکا ہو گا، یہ ان کے پلاٹ ان کو ہی بیچ کر پیسے لے آئیں گے۔ عامر متین نے کہا کہ پیسہ سندھ حکومت کو واپس جانا ہے، سب جانتے ہیں سندھ میں حکومت زرداری کی ہے۔ عامر متین نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے پہلے ہی بحریہ ٹاؤن کراچی کے لیے لوگوں سے مبینہ طور پر 2 ہزار ارب روپے لیے ہوئے ہیں۔