Tuesday, April 23, 2024

ملک ریاض نے2ریٹائرڈفوجی افسروں،ایک ڈاکٹرکےخلاف مقدمےکی درخواست دےدی

ملک ریاض نے2ریٹائرڈفوجی افسروں،ایک ڈاکٹرکےخلاف مقدمےکی درخواست دےدی
July 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین نے بلیک میلنگ اور بھتہ وصولی کے الزامات کے تحت دو ریٹائرڈ فوجی افسروں اور ایک ڈاکٹرکے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں درخواست دےدی،،درخواست کے ساتھ دستاویزات اور  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جمع کرائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک ریاض نے  اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کے ساتھ تھانہ لوہی بھیر میں درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل طارق کمال،، ان کے ساتھی ریٹائرڈ کرنل خالد رشید اور ڈاکٹر شفیق الرحمان اعلیٰ شخصیات اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کا نام لے کر انھیں بلیک میل کر رہے ہیں،طارق کمال نے 28 جون2013  کو انھیں بلیک میل کر کے 5 کروڑ روپے وصول کئے جس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 15 روز قبل طارق کمال نے دوبارہ پانچ کروڑروپے دینے کا مطالبہ کیا اور ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں کاروباری ساکھ تباہ کرنے کی دھمکی دی ، ملک ریاض کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے جلد مزیدثبوت منظر عام پر لائیں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ طارق کمال کے خلاف مقدمہ درج کر کےکارروائی کی جائے اور ان سے پانچ کروڑ روپے بھی واپس دلوائے جائیں۔